عمران خان نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی،کائرہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے عمران خان نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی،مردم شماری اور حلقہ بندیاں مکمل ہوجائیں تو ایک ہی دن الیکشن ہو سکتا ہے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا عمران خان فہم و فراست کی بجائے غصے سے کام لے رہے ہیں،الیکشن کمیشن خود الیکشن نہیں کرا سکتا، الیکشن کمیشن نے دوسرے اداروں سے عملہ لینا ہوتا ہے، وزارت خزانہ سے پیسے لینے ہوتے ہیں، عدلیہ سے ججز لینے ہوتے ہیں،اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے، چاہتے تھے صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے،ایک ہی دن انتخابات سے سیاسی استحکام آئے گا۔