رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا عوام دوست اقدام ہے :کمشنر ساہیوال
ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسووال میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کسووال کا دورہ کیا اور نواحی گا¶ں 14/4۔ایل میں قائم مفت آٹا تقسیم سنٹر میں آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر شعیب اقبال سید نے سنٹرز پر آٹا تقسیم کے عمل میں حائل مشکلات کو دور کئے جانے کو سراہا اور ہدایت کی کہ آنے والے افراد خصوصاً بوڑھوں اور خواتین کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے اور اگر ان کی رجسٹریشن نہیں ہوئی تو انہیں اس حوالے سے گائیڈ بھی کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ کو سنٹرز پر گائیڈڈ بینرز لگانے اور پمفلٹ چھپوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بہترین انتظامات اور گڈ ورکنگ پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے انہیں شاباش بھی دی۔کمشنر شعیب اقبال سید نے سنٹر پر آٹے کے حصول کےلئے آئے مرد وخواتین کے حوالے سے ہدایت کی کہ تصدیق سے لیکر آٹے کی فراہمی تک کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی حکومت کا عوام دوست اقدام ہے اور مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صدر انجمن تاجران کسووال نے کمشنر ساہیوال سے لوگوں کو آٹے کے تین تھیلے ایک ہی مرتبہ دینے کیلئے درخواست کی جس پر انہوں نے نظر ثانی کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کی حامی بھر لی گئی۔



















