ہر ی پور، گاڑی پر اکٹ حملہ،فائرنگ،تحصیل ناظم پی ٹی آئی حویلیاں سمیت 11افراد جاں بحق

ہری پور(بیورورپورٹ)ہر ی پور میں گاڑی پر اکٹ حملہ،فائرنگ،تحصیل ناظم پی ٹی آئی حویلیاں سمیت11 افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے تحصیل ناظم پی ٹی آئی حویلیاںعاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق رہنما پی ٹی آئی گارڈز سمیت لنگڑہ گاوں سے واپس حویلیاں جارہے تھے،راکٹ لانچر سے حملہ کرکے گولیوںکی بوچھاڑ کردی گئی،حملے میں گاڑی اور لاشیں مکمل طور پر جل گئیں،واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے،تحقیقات شروع کردیں