تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے پر امن کا بھاشن یاد آگیا،مریم نواز

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برسادئیے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا اب دہشتگردکوپتہ چل گیاقانون حرکت میں آئے گا،دہشتگرد کو اب اکسانا یاد آگیا۔

مریم نواز نے مزید کہاریاست پرحملہ کیا گیا،درجنوں پولیس والوں کے سرپھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے، ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشت گرد برآمد ہونے پر امن کا بھاشن یاد آگیا۔