لاہور(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہاہے عوام پوچھ رہے ہیں کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا یا جائے گا؟،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعوام حکومت سے پوچھ رہے ہیں کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا دیا جائے گا؟۔
وفاقی وزیر نے عمران خان کا نام لیے بغیر سوال کیا کون سی غیر ملکی طاقتیں گرفتار نہ کرنے کےلئے دباو ڈال رہی ہیں؟حکومت بتائے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی میں کون سی غیر ملکی طاقتیں حائل ہیں؟،حکومت نے کچھ نہ بتایا تو قوم کا غم و غصہ بڑھتا جائے گا، عمران خان کو اب بھی سہولت میسر ہے جتھے لےکر جہاں مرضی پہنچ جائیں۔
جاوید لطیف نے طنزیہ کہا72 سال کا لڑکا کہہ رہا ہے میری 75 سال کی بیوی گھر میں اکیلی تھی،کہتے ہو آپ کےخلاف مقدمات کی سنچری پوری ہونے والی ہے،کوئی جرم نہ کرو تو آپ پر مقدمہ درج نہیں ہو گا۔
عوام پوچھ رہے ہیں کیا بنی گالہ پر اپنی پسند کا ترازو لٹکا یا جائے گا؟،جاوید لطیف



















