چیئرمین نیب کی تنخواہ و مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین نیب کی تنخواہ و مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ،تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دے دی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 17 لاکھ ماہانہ تنخواہ کےساتھ سرکاری رہائش گاہ اور 2 گاڑیاں ملیں گی۔


وفاقی کابینہ نے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی تنخواہ و مراعات سپریم کورٹ کے جج کے مساوی ہوں گی،ماہانہ 2 ہزار یونٹس بجلی اور 600 لٹر پٹرول بھی مفت ملے گا۔