پولیس اہلکاروں کو زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کرنے کی ہدایت

لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے حکام نے اہلکاروں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے مغلپورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا سٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں،ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں،پولیس حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔