انتظامیہ کی غفلت،پیپر ملز بے قابو ،شرقپور روڈ، شیخوپورہ ماحولیاتی آلودگی کا گڑھ

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)انتظامیہ کی غفلت،پیپر ملز بے قابو ،شرقپور روڈ، شیخوپورہ ماحولیاتی آلودگی کا گڑھ ،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ شرقپور روڈ کے مکین ماحولیاتی آلودگی کا نشانہ بن گئے ، واضح احکامات کے باوجود شرقپور روڈ پر واقع پیپرملز تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دھویں اور زہریلے کیمیکل سے سانس ، پھیپھڑوں اور کینسر جیسی بیماریاں پھیلانے لگیں، اطلاعات کے مطابق شرقپور روڈ پر واقع ماشااللہ پیپرز اور ڈبل اے پیپر مل تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا خطرناک جرم کر رہی ہیں،پیپر ملز کی وجہ سے شرقپور روڈ اور شیخوپورہ بھر میں ماحول دن بدن آلودہ ہوتا جا رہا ہے، علاقہ مکین آئے روز آلودگی کی وجہ سے اپنی صحت و زندگیوں کو لاحق خطرات پر احتجاج کرتے ہیں لیکن کسی طرف سے کوئی شنوائی نہیں ہورہی، علاقہ مکینوں، سماجی تنظیموں اور معززین شہر نے متعلقہ حکام ،ڈی سی شیخوپورہ اور محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے پیپر ملز سے پھیلنے والی ماحولیاتی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں ، اس حوالے سے قانون پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔