ساہیوال، رمضان المبارک میں غریبوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل
ساہیوال (بےورو رپورٹ) انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ اہلیت جانچنے کےلئے ٹول فری نمبر8070 پر شناختی کارڈ میسج کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو فی خاندان 10 کلو کے 3تھیلے آٹا مفت فراہم کیا جائےگا۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے پروگرام پر عملدرآمد کےلئے اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، اے سی جنرل وقاص ظفر، تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کےلئے تمام سنٹرز پر آٹا لینے کےلئے آنےوالوں کو تمام سہولیات خصوصاً سایہ، پینے کے پانی کی سہولت، خواتین کےلئے لیڈی پولیس کی ڈیوٹی، ویل چیئرز کی دستیابی اور آٹا لینے کےلئے آنے والوں کی سہولت کےلئے سنٹرز پر کا¶نٹرز کی تعداد بھی زیادہ رکھی جائے۔



















