اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے 2017 کی سازش میں ملوث تمام سازشیوں کو پکڑ کر کٹہرے میں لایا جائے،سازشیوں کو چھوڑنے سے ملکی حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں ،انصاف کے ترازو کا پلڑا برابر کیا جائے،زمان پارک میں ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا ۔
جب تک سازشیوں کو سزا نہیں ملے گی منفی کرداروں کا راستہ بند نہیں ہوگا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاریاستی اداروں کی رٹ کو چیلنج کیا جارہا ہے، 2017میں سازش کرنے والوں کو پکڑا جائے، انصاف کے پلڑے کا توازن 2017میں خراب ہوا،عمران خان بانی متحدہ کی طرح حالات کو خراب کررہے ہیں،نوازشریف کے کیسزکو6،6سال ہوگئے سنا نہیں جارہا، 6گھنٹے میں عمران خان کی خواہش کے مطابق فیصلے آرہے ہیں،عمران خان انٹرنیشنل ایجنڈا لیکرآیا ،زمان پارک میں تماشااور سرکس لگا۔
حکومت بتائے کونسی رکاوٹیں ہیں جو عمران خان پرہاتھ نہیں پہنچنے دے رہیں،بابا زحمتے آج بھی آزاد ،پاکستان کا محسن نواز شریف جکڑا ہوا ہے،عمران خان کا پاکستان کو 3حصوں میں تقسیم کرنے کا ایجنڈا ہے،ملک کیخلاف بین الاقوامی سازش کے مہرے کون ہیں ؟،زمان پارک میں بیٹھے شخص کو سہولتیں کون فراہم کر رہا ہے۔
سازشی کو کڑی سزا نہیں دو گے تو چیزیں کس طرح رکیں گی ؟،لاہور وزیرستان یا کچے کا علاقہ نہیں ،صدر علوی کس سے بات کر چکے عوام کو بتایا جائے ۔
سازشی کرداروں کو چھوڑ دیا تو حالات مزید ابتر ہوں گے،جاوید لطیف



















