واشنگٹن (مشرق نیوز) ایک ماہر نفسیات اور امریکن ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پریشانی ہمیشہ بری نہیں ہوتی جیسا کہ زیادہ تر لوگ سوچتے ہیں، بلکہ اس کے ایسے فائدے ہیں جو کم لوگ جانتے ہیں۔انسان اپنی عام زندگی میں اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اور ماہر نفسیات ڈیوڈ روزمارین کا ایک مضمون ”بی سائیکولوجی ٹوڈے“پر شائع کیا گیا جو اس میں فاضل مضمون نگار نے کہا کہ کسی شخص کو متاثر کرنے والی پریشانی اس کے جذباتی تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانے اور محبت کے رشتے کو بحال کرنے کا باعث بن سکتی ہے جسے وہ دوسروں کے ساتھ قائم کرتا ہے۔ماہرنفسیات روزمارین نے بے چینی کا علاج تلاش کرنے کی طبی کوششوں کو خواہ وہ جدید طبی علاج ہو یا روایتی علاج جیسا کہ ورزش اور دیگر اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اضطراب کے احساسات سے مکمل طور پر بچ نہیں سکتا، کیونکہ یہ عالمگیرانسانی تجربے کا حصہ ہے۔ ایک بار جب اس حقیقت کو تسلیم کر لیا جاتا ہے تو اضطراب کا حل واضح ہو جاتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ بے چینی ایک لعنت نہیں ہے بلکہ ایک طاقت ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ پریشانی کا سامنا کرنا جذباتی رجحانات اور حالتوں کے ساتھ اپنی ہم آہنگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنے پیاروں سے تعلق بڑھا سکتا ہے اور تعلقات میں مدد کر سکتا ہے۔
ڈیپریشن ہمیشہ بری نہیں ہوتی، اس کے فائدے بھی ہیں، ماہر نفسیات



















