جھنگ(بیورورپورٹ)ن لیگ کے سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل،تفصیلات کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم تحریک انصاف میں شامل ہو گئے،شیخ وقاص اکرم نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،عامر کیانی اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاتحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور مبارکباد بھی دی۔
سابق ن لیگی ایم این اے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل



















