ظل شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں،پی ٹی آئی

لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے ظل شاہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے ظل شاہ کے قتل کی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات کرانے کامطالبہ کرتے ہوئے سوال کیاعلی بلال شہید کی موت حادثے کا نتیجہ تھی توعمران خان، حماد اظہر اور مجھ سمیت تحریک انصاف کی قیادت پر جھوٹا پرچہ کیوں درج کیا؟،پریس کانفرنس نگران حکومت کے دامن پر لگے معصوم خون کے دھبے مٹانے کی ناکام کوشش ہے،،ثابت ہوگیا پنجاب جھوٹے پرچوں کی آماجگاہ ہے، عمران خان پر حملے، ارشد شریف کو شہید، شہباز گل اور اعظم سواتی پر بدترین تشدد کرنے والوں کی طرح ظل شاہ کے قتل کا بھی پورا حساب لیا جائے گا۔