حکومتی اتحاد کا حصہ ،الیکشن تیر کے نشان پر لڑیں گے،گیلانی

ملتان (بیورورپورٹ)رہنما پیپلز پارٹی وسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں لیکن الیکشن تیر کے نشان پر لڑیں گے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا حکومتی اتحاد کا مطلب یہ نہیں اپنے منشور سے پیچھے ہٹ جائیں گے،عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آئی ایم ایف کیساتھ کیے معاہدے کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا ،پیپلزپارٹی ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کرتی ہے، مشکل وقت آتے ہیں، معاہدے حکومت نہیں ریاست کیساتھ ہوتے ہیں، مشکل وقت جلد ٹل جائے گا، الیکشن کیلئے تیار ہیں۔