ساہیوال : انٹرسکول اینڈ کالجز سپورٹس مقابلوں میں جعلی ریفری، بڑے پیمانے پر فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف

ساہیوال (خان فرےدی سے) انٹر سکول اینڈ کالجز کے سپورٹس مقابلوں میں جعلی ریفری بلا کر لاکھوں روپے کے بل پاس کروا لئے جاتے ہیں، انٹر سکول اور کالجز کی کھیلوں میں بڑے پیمانوں پر فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف، پوزیشنز کو بدل دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منور علی جنرل سیکرٹری کراٹے ایسو سی ایشن ساہیوال نے ساہیوال پریس کلب جسٹرڈ ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انٹر سکول اینڈ کالجز کے سپورٹس مقابلوں میں جعلی ریفری بلا کر لاکھوں روپے کے بل پاس کروالئے جاتے ہیں انٹر سکول اور کالجز کی کھیلوں میں بڑے پیمانے پر گھپلا کرکے پوزیشنز کو بدل دیا جاتا ہے۔ اچھی کارکردگی کے باوجود کسی اور سکول و کالج کا کھلاڑی پوزیشن حاصل نہیں کر پاتا۔حالیہ انٹر کالج سپورٹس مقابلوں میں بھی ڈائریکٹر سپورٹس کالجز فیاض سلیمی اور پی ٹی محمد اقبال،نعیم الحق ڈائریکٹر سپورٹس ڈی پی ایس سکول نے آپس میں ساز باز کرکے کراٹے کے مقابلوں میں اپنے ہی کلب کے طلباءکو بطور ریفری کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کروا دیا اور ریفریوں کے نام ٹی اے ڈی اے اور دیگر اخراجات ڈال کر لاکھوں روپے خوردبرد کر ڈالے۔گزشتہ سالوں میں بھی کبھی جعلی ریفری تو کبھی راتوں رات نتائج تبدیل کرکے ڈی پی ایس سکول کو پوزیشن دی جاتی رہیں۔کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید،وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری سپورٹس پنجاب،ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب سے مطالبہ ہے کہ تمام ٹی اے ڈی اے اور ریفریز کا ڈیٹا نکلوا کر ان کا آڈٹ کیا جایا اور ساتھ ہی گزشتہ سالوں میں نتائج میں ردوبدل کرنے پر بھی انکوائری کی جائے تاکہ حق دار کھلاڑیوں کی حق تلفی کو روکا جا سکے اور کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو مزید ضائع ہونے سے بچایا جا ئے۔کرپشن ثابت ہونے پر مافیا کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔