لاہور(اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلویز ٹریفک پولیس کی طرف سے قوانین کی خلاف ورزی کرنےوا لے 10ہزار سے زائد شہریوں کے چالان، 5ہزار ملزمان کو عدالتوں سے سزا ،رواں مالی سال اکتوبر 2022ءسے فروری 2023ءتک 7لاکھ 56ہزار جرمانوں کی مدمیں آمدنی، 180 گاڑیاں بند، 27 مقدمات درج کرائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز عرصہ دراز سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو کافی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس خسارے میں کمی کرنے کی خاطر ریلوے انتظامیہ نے مختلف منصوبہ جات میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی تاکہ مالی خسارے میں کمی لائی جا سکے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ٹریفک کی روانگی کو بہتر بنانے کی خاطر مختلف شہروں سمیت لاہور میں ٹریفک کی روانگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف چالان کی ذمہ داری ٹریفک پولیس وارڈن کو دی گئی ہے جبکہ محکمہ ریلویز جو کہ وفاقی محکمہ کی طرف سے ملک بھر میں ان کی حدود میں ٹریفک کی روانگی اور قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ریلویز پولیس کے پاس رکھے گے تاکہ اس مد میں حاصل ہونے والی آمدنی محکمہ ریلوے کو ملے اس حوالے سے آئی جی ریلویز کی جانب سے ملک بھر میں ریلویز ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ وہ ٹریفک کی روانگی میں بہتری لانے کی خاطر اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے سرانجام دیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اس پر ریلویز ٹریفک پولیس لاہور ڈویژ ن کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھائی گئی اور رواں مالی سال اکتوبر 2022 تا فروری 2023 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 10222 چلان کئے گئے، 5134 ملزمان کو عدالت سے سزا ہوئی، ریلوے مجسٹریٹ کے ذریعے 7 لاکھ 56 ہزار 5 سو روپے جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائے گئے اور 180 گاڑیاں بند کی گئیںرواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میںریلوے سٹیشن کے اطراف تجاوزات کو ختم کروانے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے 27 مقدمات درج کروائے گئے۔
ریلویز ٹریفک پولیس: قوانین کی خلاف ورزیوں پر 10 ہزار سے زائد چالان



















