پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹوں کےلئے درخواستیں طلب کرلیں،پارٹی ٹکٹوں کےلئے درخواستیں سابق صدر آصف زرداری کے نام بھیجی جائیں گی، امیدوار درخواست کےساتھ شناختی کارڈ کی کاپی اور رابطہ نمبر لکھ کر بھیجیں گے۔

قومی اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ کےلئے 40ہزار اور صوبائی اسمبلی کےلئے 30ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھیجنے کی ہدایت کردی گئی،تمام درخواستیں 8مارچ تک پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سیکرٹریٹ 158سی ماڈل ٹان لاہور کو بھجوانے کی ڈیڈ لائن ہے۔