ہتک عزت کیس ،خواجہ آصف پر جرح کیلئے 18 مارچ کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ہتک عزت کیس میںخواجہ آصف پر جرح کیلئے 18 مارچ کی تاریخ مقرر،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کےخلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔
عمران خان ،خواجہ آصف کے وکلا ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل عابد فاروق نے التوا کی استدعا کرتے ہوئے کہا جیل بھرو تحریک میں اسد عمر و دیگر رہنماوں کی رہائی گزشتہ روز ہوئی ،عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
جج نے ریمارکس دئیے سماعت ملتوی کررہے ہیں لیکن زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ آصف پر جرح کےلئے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔