پنجاب،کے پی میں انتخابات کی تیاریاں شروع،30ارب اخراجات کاتخمینہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پنجاب،کے پی میں انتخابات کی تیاریاں شروع،30ارب اخراجات کاتخمینہ،شیڈول کل یا پرسوں جاری ہونے کاامکان،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،انتخابی شیڈول 2روز میںجاری کیے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز ،آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کےلئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کرلیا،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز ،آر اوز کی فہرست مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب ،خیبرپختونخوا میں الیکشن کےلئے 30 ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ لگالیا،الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے وزارت خزانہ،داخلہ کو خط لکھ کر فوری فنڈز،سکیورٹی کی فراہمی کامطالبہ کیاجائےگا۔