عمران خان کاساتھ دینا ملک میں جرم بن چکا ، عثمان ڈار

سیالکوٹ( بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینا آج ملک میں جرم بن چکا ہے یہ توقع رکھتے ہیں کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا خون کے آخری قطرے تک اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ملک کی خدمت کررہے ہیںکروڑوں روپے زرمبادلہ کمارہے ہیں اور کروڑوں روپے کا ٹیکس دےکر ڈاربرادران جمع کروارہے ہیں الحمد اللہ 2ارب روپے سے زائد کا میرا اپنا کاروبار ہے اور 200کروڑ روپے کی میری کمپنی کاروبار کررہی ہے جتنامیری ذات پر انہیں نے کرپشن کا الزام لگایا ہے اس سے 10گنا زیادہ تو ہم زکوةٰ دیتے ہیں جتنا انہوں نے کرپشن کا الزام لگایا ہے اس سے کئی گنا زیاد ہ حکومت کے خزانے میں ٹیکس جمع کرواتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے اینٹی کرپشن میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر میاں علیم جاوید، چوہدری شاہ نواز، وسیم خان پاشا، خواجہ عارف احمد، باﺅ طارق، چوہدری طاہر سلطان ،چوہدری وسیم بشیر پسوال ،سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر، ویگر موجود تھے ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ جاوید نہ میرا پہلے پی اے تھا نہ کبھی رہا ہوں جاوید صرف پارٹی ورکر ہے۔ میرا ٹرائل اور تفتیش اوپن ہونا چاہیے۔اگر مجھ پر کرپشن ثابت ہو جائے تو مجھے چوک میں پھانسی دی جائے،نہ صرف مجھے بلکہ جس پر بھی کرپشن ثابت ہو اسے پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 26 سال اس فرسودہ نظام کے سامنے جہاد کیا ہے آج پیشی پر میں نے علامہ اقبال چوک میں اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے ایک سوال کے جواب میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جو ہمیں 164 کے بیانات کی روشنی میں سوالات دئیے گے ہیں ان کا جواب آئندہ پیشی 8 مارچ کو دیں گے اینٹی کرپشن دفتر میں پیشی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے عثمان ڈار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔