جیل بھرو تحریک ،ساہیوال میں متعدد رہنماوں وکارکنوں نے گرفتاری دےدی

ساہیوال ( بیورورپورٹ )جیل بھرو تحریک ،ساہیوال میں متعدد رہنماوں وکارکنوں نے گرفتاری دےدی،تفصیلات کے مطابق جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں ڈی پی او چوک ساہیوال میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات میاں انوارالحق رامے نے پہلی گرفتاری دے کر تحریک کا آغاز کیا،بعد میں چیچہ وطنی سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے مرتضیٰ اقبال ،سید رضوان مظفرشاہ ، میجر (ر) غلام سرورسابق ایم پی اے ، ارشادکاٹھیا ، چودھری آصف علی امیدوار این اے 142، رائے اقبال خاں ،،علی شکور خاں،رانا صفدراور درجنوں کارکنوں نے گرفتاریاں دیں ۔