لاہور(کرائم رپورٹر)زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں ،انتظامیہ میںتصادم ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر کارکنوں کا ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے تصادم ہوا ، مبینہ طور پر بینرز اتارنے و کرسیاں اٹھانے پر کارکنوں نے انتظامیہ کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسادیئے ، کارکنوںنے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائی گئی کرسیاں گاڑیوں سے نیچے اتار لیں ۔
زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں ،انتظامیہ میں تصادم



















