لاہور(نمائندہ خصوصی)اکھاڑ پچھاڑ شروع،پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور کی خدمات مانگ لیں،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد نیب میں تبدیلیاں شروع کردی گئیں اور ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا،پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی خدمات مانگ لیں اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے علی سرفراز کی خدمات کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق علی سرفراز کو پنجاب میں چیئرمین محکمہ ترقی و منصوبہ بندی تعینات کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے ڈی جی نیب لاہور کی خدمات مانگ لیں



















