اسلام آباد(بیورورپورٹ)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہاہے ملک میں فوری انتخابات ورنہ خانہ جنگی ہوگی،صدر مملکت عارف علوی نے حق ادا کردیا،اسلام آباد کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہامیرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیاء چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کیلئے مشہور ہے،
ملک میں انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی،گرفتاری دینے کیلئے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہے گا،صدر کو چاہیے وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئے ، آفتاب سلطان کااستعفیٰ پہلی کڑی ہے،نامکمل کورم سے 170 ارب کا بجٹ منظور کرانا جمہوریت کی توہین ہے
،عمران خان نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا اور عدلیہ کا وقار بلند کیا، غریب ایڑیاں رگڑ کر مر رہا ہے اور آئی ایم ایف کا فیصلہ کولڈ سٹوریج میں پڑا ہے۔
ملک میں فوری انتخابات ورنہ خانہ جنگی ہوگی،شیخ رشید



















