بہاولپور، گرانفروش کھاد ڈیلروں کے گرد گھیرا تنگ،لاکھوں جرمانہ
بہاولپور(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر کھاد مہنگے دام فروخت کرنے والوں کے خلاف، انتظامی افسران اور محکمہ زراعت توسیع کے آفیسرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔ متعلقہ افسران نے ضلع بھر میں گزشتہ دو روز میں مختلف کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر جاکر کھاد کی فروخت کے امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کھاد مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے والوں کے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی 2 لاکھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، 4 ڈیلرز کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائیں اور 11 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔
انتظامی افسران و محکمہ زراعت کے آفسرز نے کھاد کی دکانوں کا معائنہ کے دوران مقرر کردہ نرخ سے زائد کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران 288 بوریاں یوریا کھاد اور 538 (کیلشیم، امونیم، نائٹریٹ) گوارا کھاد کے تھیلے قبضہ میں لے کر مقررہ نرخ پر فروخت کرادیئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق نے کہا کہ کھاد کمپنیوں سے کھاد ڈیلرز تک کھاد کی ترسیل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔



















