اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس و فوری اقدامات کر رہی ہے،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور پی ٹی آئی حکومت کی بد انتظامی کا سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی و بر آمدات میں اضافہ ترجیح ہے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے معروف بین الاقوامی مالیاتی فرم روتھ چائلڈ اینڈ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی،وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس و فوری اقدامات کر رہی ہے،وفد نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم کہتے ہوئے پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت کو اصل طاقت قرار دیا،وفد نے کہا پاکستان کی سٹاک ایکسچینج خطے کی بہتر کارکردگی کی حامل سٹاک ایکسچینجز میں سے ایک ہے،پاکستان نے حالیہ دنوں بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر آگاہی پیدا کی ، معیشت کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات مثبت سمت کی طرف گامزن کر رہے ہیں،وزیراعظم نے کہاحکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹھوس و فوری اقدامات کر رہی ہے، شہبازشریف نے کہاموجودہ حکومت کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ کرنا پڑا،پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے،موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا بھی سامنا ہے ،غیر ضروری درآمدات میں کمی و بر آمدات میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیر اعظم نے کہاتمام مشکلات کے باوجود حکومت شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















