سویلین وعسکری قیادت نے عمران کی پالیسی پر فل سٹاپ لگادیا، بلاول بھٹو

واشنگٹن(خواجہ فاروق)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نئی سویلین و عسکری قیادت نے عمران خان کی پالیسی پر فل سٹاپ لگادیا
پاکستان کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، نصف سے زائد تاریخ ملک فوج کے زیر کنٹرول رہا ، پاکستان ٹرانزیشن کے وقت سے گزر رہا ہے،امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھی
عمران نے دہشتگردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے لیکن عمران خان کی پالیسی پرنئی سویلین و عسکری قیادت نے فل سٹاپ لگادیا ،عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا
پہلی مرتبہ پارلیمنٹ نے آئینی و جمہوری طریقے سے وزیر اعظم کو ہٹایا، انہوں نے مزید کہا اپوزیشن چاہتی ہے فوج اقتدار میں واپس آنے میں مدد کرے
عمران خان جمہوری راستے سے آگے بڑھیں حوصلہ افزائی کرونگا،وزیرخارجہ نے کہا اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے
افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ رہے گا۔