اسلام آباد (بیورورپورٹ)پنجاب ،کے پی میں انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کا ایوان صدر جانے سے انکار،تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایوان صدر میں مشاورت کیلئے شرکت پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کیلئے ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع الیکشن کمیشن نے کہاالیکشن کمیشن 19 فروری کو صدر مملکت کو جواب دے چکا ، الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی موقف ہے،انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیر التواء ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا۔
پنجاب ،کے پی انتخابات ،الیکشن کمیشن کا ایوان صدر جانے سے انکار



















