لاہور( اپنے رپورٹر سے)معاون خصوصی وزیراعظم عطاء تارڑ نے چیف جسٹس سے جج ،پرویزالٰہی کی آڈیو،ملاقات کانوٹس لینے کامطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا ء تارڑ نے چیف جسٹس سے اعلیٰ عدلیہ کے جج و سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے اور جج کے گھر پر ملاقات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاانصاف کے ادارے پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے ،سیاہ دھبہ صاف کرنا ہوگا جس شخص پر اربوں کرپشن کے کیسز ہیں اسے پاس بٹھائیں گے تو پورے ملک کے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان لگے گا، سیاہ دھبہ صاف کرنا ہوگا جو سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں وہ ملک میں کسی اورسیاستدان کو نہیں ملیں،ضمانت کی درخواست لگی ہوئی ہے لیکن لاڈلے سے گھر بیٹھے پوچھا جاتا ہے آپ تشریف لانا پسند کریں گے اگر مبینہ آڈیو پر نوٹس نہ لیا گیا تو قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے،عطاء تارڑ نے مزید کہا غلام محمود ڈوگر نے بطور ڈی آئی جی آپریشن بیوہ کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی ، ڈوگر کو شہباز شریف نے تعینات کیا تھا ، جب شہباز شریف کے پاس بیوہ کی شکایت آئی تو انکوائری ہوئی جس میں قبضے کی کوشش ثابت ہوئی جس پر عہدے سے ہٹایا گیا اور انکوائری رپورٹ میں لکھا ہے کسی اعلیٰ عہدے پر فائز نہ کیا جائے ۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















