ٹیریان کیس میں نااہلی کے ذمہ دار عمران خود ہوں گے،رانا ثنائ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ رانا ثناءنے کہاہے ٹیریان کیس میں نااہلی کے ذمہ دار عمران خود ہوں گے،رائے ہے قومی و صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیںاگر عمران خان ہارا تو الزام لگائے گا نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہارا، الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا،عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو ذمہ دار خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا؟، مسلم لیگ ن نے کہا تھا توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں؟،عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے، سب کچھ اپنا کیا دھرا ہے،کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کرتے رہے۔



















