عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)فنڈنگ کیس میں عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی عمران خان کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تاحال بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی گئی۔