پی ڈی ایم تجویز پر پی پی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پی ڈی ایم تجویز پر پی پی کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق فیصلہ پی پی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا،پارلیمانی بورڈ کا ویڈیو لنک اجلاس بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری کے علاوہ فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے بھی شرکت کی،ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔