روجھان:(لیڈرنیوز)نوجوان بیٹی کو برائی کے اڈے پر فروخت کرنے پر لڑکی کا باپ گرفتار۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کے بعد ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر روجھان پولیس نے شر کے اڈے پر چھاپہ مار کر کم سن لڑکی کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔روجھان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ روجھان کی حدود میں برائی کا اڈا چلا رہی تھی۔ گرفتار ملزمہ کے بیان پر لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیٹی کو برائی کے اڈے پر فروخت کرنے پر باپ گرفتار



















