اپوزیشن کوبدترین شکست دیں گے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد/کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان اورایم کیوایم رہنماو¿ں کی ملاقات ‘عمران خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتمادجلدختم ہوجائےگی،ہم نے کراچی میں گرین لائن پروجیکٹ بنایا،سندھ میں اگلی حکومت مل کر بنائیں گے۔قبل ازیںوزیراعظم سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘ارکان کاوزیراعظم پراعتمادکااظہار،عثمان بزدارسے متعلق شکوے، پی ٹی آئی کے کچھ ارکان عثمان بزدارکی کارکردگی سے نالاں،ملاقات میں عثمان بزدارسے متعلق تحفظات کااظہاربھی کیاگیا،صوبے میں بیڈگورننس سے حکومت کوپریشانی کاسامناہے،وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب پرگہری نظرہے،سب کچھ علم میں ہے،تحریک عدم اعتمادپراپوزیشن کوبدترین شکست دیں گے،ارکان نے یقین دہانی کرائی کہ عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے آپ کاساتھ دیں گے۔