اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ انتہا پسندی ہے، انتہا پسندی کو دشمن کا ہتھیار بنا دیتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی منبر، سکول اور تھانے کا کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے، انتہا پسندی کے خلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمنٹ اور عدلیہ کا تعاون ضروری ہے۔
دہشت گردی کے پیچھے بڑی وجہ انتہا پسندی ہے‘ فواد چوہدری



















