اسلام آباد:(لیڈر نیوز) پیپلز پارٹی نے فیض آباد کی بجائے ڈی چوک پر ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی نے انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے انتظامیہ کو خط لکھ کر ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا اور 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔پیپلز پارٹی نے اس سے قبل فیض آباد میں تین روزہ جلسے کی اجازت مانگی تھی۔ انتظامیہ نے اجلاس تین دن کے بجائے ایک دن منعقد کرنے کی اجازت دی تھی۔
پیپلزپارٹی کافیض آبادکی بجائے ڈی جی چوک پرپڑائوڈالنے کا فیصلہ



















