میرپور خاص:(لیڈرنیوز)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں، پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا گروپ ہے، ہمارے اراکین اسمبلی اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔میرپورخاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو گمراہ نہیں کیا جائے گا، زرداری کا پیسہ اور طاقت کسی کو خرید نہیں سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تصادم کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی، یہ شہید بی بی کی پارٹی کا انداز نہیں، یہ نئی پیپلز پارٹی ہے۔ پارلیمنٹ کو خان صاحب کو مکمل اعتماد ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کر رہی ہے، میدان میں آئے، وزیراعظم نے مشکل حالات میں پیٹرول اور بجلی پر ریلیف دیا، مجھے یقین ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اپنے مو¿قف پر ڈٹے رہیں گے، گزشتہ روز بھی مذاکرات اور سفارت کاری کا عزم کیا گیا۔ آج بھی وہ اس بات کے قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ جنگ حل نہیں ہے، ہم 20 سال سے حالت جنگ میں ہیں، ہمارے فوجیوں نے قربانیاں دی ہیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















