وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی‘ خسرو بختیار

لاہور:(لیڈر نیوز)صنعتی پیکیج کے حوالے سے لاہورمیں تقریب‘وفاقی وزیر خسرو بختیارنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی،وزیراعظم کے خطاب کوپوری قوم نے سراہا،مینوفیکچرنگ کے بغیرکوئی صنعت ترقی نہیں کرسکتی،شرح نمومیں مینوفیکچرنگ کاحصہ کم ہوکر 13فیصدرہ گیا،ٹیکس بیس بڑھاکرٹیکسزکی شرح کومزیدکم کیاجارہاہے۔