کیف:(لیڈرنیوز) روس نے یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے بحیرہ اسود میں دو اہم جزائر اور اسنیکس پر قبضہ کر لیا۔ لڑائی میں 13 یوکرائنی فوجی اور 137 شہری ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔روسی فوج یوکرین کے فوجی اہداف پر بیلسٹک اور کروز میزائل حملے کر رہی ہے، دارالحکومت کیف کے مضافات میں ایئربیس کے کنٹرول کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔ روسی حمایت یافتہ جنگجو بھی ہتھیاروں کے ساتھ کیف میں داخل ہو گئے ہیں۔روسی فوجیوں نے چرنوبل جوہری پلانٹ پر قبضہ کر لیا ہے، فوجی تنصیبات کو 30 سے زیادہ مرتبہ نشانہ بنایا ہے، 11 ہوائی اڈوں کو تباہ کر دیا ہے، ایک بحری اڈے کو تباہ کر دیا ہے، اور ایک ہیلی کاپٹر اور چارڈرون کو مار گرایا ہے۔ کروز میزائلوں کا بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ کیف، سومائے اور خیرسان کے آس پاس کے علاقوں میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔
روس کی یوکرین میں پیشقدمی‘جزیروں پر قبضہ‘ 137شہری ہلاک



















