امیر ممالک غریب ممالک کا استحصال بند کریں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاناما، پنڈورا اور اب سوئس اکاو¿نٹس کی کہانی، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کا اہم ترین مسئلہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلے پیسہ چوری کرو پھر ملک سے باہر بھجواو¿، عمران خان اس معاملے پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ممالک غریب ممالک کا یہ استحصال بند کریں، اب تمام منی لانڈرنگ کرنے والے اتحاد بنا رہے ہیں۔