لاہور:(لیڈرنیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبر پورے نہیں ہوں گے اور نہ ہی ان کا حکومت ہٹانے کا مشن کامیاب ہو گا، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔گورنر پنجاب سے پارٹی وفود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اقتدار سے باہر اپوزیشن کی بات سن لیں، کپتان اب بھی ڈٹے ہوئے ہیں، اپوزیشن خواب دیکھتی رہے گی اور 2023 کا الیکشن ضرور آئے گا، وزیراعظم عمران خان کو سیاسی بلیک میل کر رہے ہیں۔ مخالفین پہلے ہوں یا اب، اپوزیشن احتجاجی سیاست کے بجائے عام انتخابات کا صبر سے انتظار کرے۔چوہدری سرور نے کہا کہ ملک میں یکساں ترقی حکومت کا مشن ہے، عوام کو خوشحال اور مضبوط بنائیں گے، موجودہ حکومت ملک کو درست سمت میں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہے، ہیلتھ کارڈ پاکستان کا تاریخی منصوبہ ہے، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
پارٹی‘اتحادی جماعتوں کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے‘ چوہدری سرور



















