لاہور:(لیڈر نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بکھری ہوئی پی ڈی ایم پہلے اپنے گھر کی طرف دیکھے، اپوزیشن جمع ہو جائے تو عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا کہ استعفوں سے بھاگنے والی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ کچھ جماعتیں اپوزیشن اتحاد پر عدم اعتماد کر کے الگ ہو گئی ہیں۔ ریورس گیئر کرنا چاہتا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت مضبوط اور اپوزیشن کمزور، پہلی اپوزیشن ایک نہیں ہو سکتی، متحد ہو بھی جائیں، وزیراعظم عمران خان کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں،
اپوزیشن کی عمران خان کے سامنے کوئی حیثیت نہیں‘ عثمان بزدار



















