مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ‘عالمی ضمیر پر بوجھ‘ بلاول

لاہور:(لیڈرنیوز)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا اور عالمی ضمیر پر بوجھ ہے۔ بھارت سات دہائیوں کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آج پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دانت پیستا۔ لوگوں کے دلوں میں محبت اور اعتماد کا جذبہ ہمیشہ موجزن رہا ہے۔ قائد عوام نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے اپنی جماعت کی بنیاد رکھی۔