پاکستان جموں و کشمیر پر اپنے اصولی مو¿قف پر قائم ہے‘ صدر مملکت

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر پر اپنے اصولی مو¿قف پر قائم ہے، حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری دلیرانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا۔ مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے۔ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا۔عارف علوی نے کہا کہ کشمیری عوام 7 دہائیوں سے ظلم کے خلاف لڑ رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں قید کر رکھا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کی تحریک آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ناکام، 5 اگست 2019 کو بھارتی غیر قانونی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، کشمیر میں بھارتی اقدامات خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، بھارتی اقدامات کے جنوبی ایشیا اور دنیا میں سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ . عالمی برادری کو مقبوضہ علاقوں میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔