اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پورے عزم اور اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ مودی کی فاشسٹ پالیسیاں کشمیریوں کی مزاحمت کے جذبے کو کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔ لہٰذا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائے۔ اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حالت زار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے ‘ وزیراعظم



















