اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج نے نوشکی اور پنجگور میں حملہ ناکام بنا دیا، نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 4 جوان شہید ہوئے، پنجگور میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگور اور نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہماری افواج دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
نوشکی‘پنجگورمیں15دہشتگردہلاک‘4جوان شہید ہوئے‘ وزیر داخلہ



















