کراچی:(لیڈرنیوز)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن کی شکست میں مزید اضافہ ہوا،اپوزیشن کے خواب اس ایوان میں بھی پورے نہیں ہوئے،اپوزیشن قومی اسمبلی میں عدم اعتماد لانے کاخواب دیکھ رہی تھی،فضل الرحمان اپنا حلوہ اورمنجن بیچنے کے چکرمیں ہیں،حکومت نے سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی،اسٹیٹ بینک کوسیاسی مداخلت سے آزاد کیا ہے،پوری قوم کواسٹیٹ بینک ترمیمی بل پرمبارکباددیتاہوں،نوازشریف نے پورے لندن کے ریسٹورنٹس کادورہ کیا،نوازشریف واپس نہیں آرہے،لایاجارہاہے،ق لیگ اتحادی جماعت ہے،ان کی رائے کااحترام ہے،شاہدخاقان اورکچھ دوست نوازشریف کیخلاف عدم اعتماد کا ارادہ رکھتے ہیں۔
حکومت نے سینیٹ میں اپنی برتری ثابت کردی‘ فواد چوہدری



















