اسلام آباد:(لیڈرنیوز)صدرمسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل نوازشریف کے آنے جانے کی فکرلگی ہے،چاہے کچھ بھی کرلیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے،نوازشریف کی واپسی سے باہرنکلیں اورعوامی مسائل کے حل پرتوجہ دیں،یہ سال کام کرنے کاہے،اگرایسے کاموں میں ہی لگے رہے توپھرملک کااللہ ہی حافظ ہے،جتنے پیسوں کاالزام نوازشریف پرہے اس سے زیادہ توکیسزپرخرچ کردیئے،آج کل لیڈرایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگے ہیں،مہنگائی کاشورہرطرف ہے لیکن اس کے خاتمے کیلئے کوئی تجویزنہیں دیتا۔
#Chaudhry Shujaat Hussain #Get out of Nawaz Sharif's return, focus on solving problems



















