کراچی:(لیڈرنیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کو ٹیلی فون کیا اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مراد علی شاہ نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر وفاقی وزیر سے بات کرنے کی پیشکش کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ اور امین الحق نے واقعے کو لسانی رنگ نہ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں طرف سے لسانیات پر بیانات کی مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔ سیاسی اختلافات کو مذاکرات اور سیاسی طریقوں سے حل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ امین الحق نے ٹنڈو الہ یار واقعے پر حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے میں زخمی ہونے والے متحدہ کے ایم پی اے صداقت حسین کو بھی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
#Murad Ali Shah telephoned MQM leader Aminul Haq #Murad Ali Shah offered to discuss the new Local Government Act with the Federal Minister



















