اپوزیشن مزیدڈیڑھ سال سڑکوں پر خوارہوگی‘ شیخ رشید

راولپنڈی:(لیڈر نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے سڑکوں پر آنے انتخاب کیا مزیدڈیڑھ سال خوار ہونگے‘پی ڈی ایم 23 مارچ کو آکر اپنا شوق پورا کرے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں کسی ایک بل یا قرارداد پر حکومت کو شکست نہیں دے سکتی، اپوزیشن عمران خان کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نہیں ہرا سکتی، اپوزیشن استعفوں کی بات کرتی ہے۔ لانگ مارچ کی بات ہو رہی تھی، اپوزیشن لانگ مارچ کر کے عالمی رہنماو¿ں کو ناراض کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان خود کو دیکھیں، میڈیا نے انہیں زندہ رکھا ہوا ہے، میڈیا نہ ہو تو لوگ فضل الرحمان کی شکل بھول جائیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسلام آباد ایک ایجنڈے کے تحت آرہی ہے، دھمکیاں نہیں دے رہی لیکن 23 مارچ کا دن بہت حساس ہے، اپوزیشن 23 مارچ سے پیچھے نہ ہٹے، 23 مارچ کو آپ کو شکست ہوگی، اسی تاریخ پر آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی مارچ میں کتنے لوگ نکلے؟ قوم آپ کی سوچ سے پوری طرح واقف ہے۔ اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد سے بھاگ گئی۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نااہل اپوزیشن ملی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو چین جا رہے ہیں، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔


#Sheikh Rashid #PDM should come on March 23 and fulfill his passion